ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیہی علاقوں میں شہری طرز پر بنیادی سہو لتیں، عبدالکلام رربن پروگرام کو ریاست بھر میں جاری کر نے کا فیصلہ

دیہی علاقوں میں شہری طرز پر بنیادی سہو لتیں، عبدالکلام رربن پروگرام کو ریاست بھر میں جاری کر نے کا فیصلہ

Wed, 27 Jan 2021 12:14:05    S.O. News Service

بنگلورو،27؍جنوری(ایس او  نیوز)محکمہ دیہی تر قیات و پنچایت راج نے سابق صدر ہند مر حوم ڈاکٹراے پی جے عبدا لکام کے خواب ”ٹاون اسکیم“کے تجدید کردہ پروگرام رربن (رورل+اربن) کو ریاست بھر میں جاری کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق دیہی علاقوں میں شہری علاقوں کے طرز پر سڑک،بس اسٹانڈ،پینے کا پانی،ڈرائینج ودیگر بنیادی سہو لتیں فراہم کر نا اس اسکیم کا مقصد ہے۔ بیلگاوی،بنگلورو،رائچور،بلاری اور گدگ میں تجرباتی طورپر اس اسکیم کو جاری کیا گیا ہے جو کامیاب رہا ہے اسلئے دیگر اضلاع میں بھی جاری کر نے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔بتا یا جاتا ہے کہ ایک یا اس سے زیادہ گرام پنچایت یا بے شمار گاؤں کو ملا کر ایک کلسٹر قا ئم کر کے متعلقہ علاقہ کے اہم مسائل کو حل کر نے کی جانب منصوبہ تیار کیا جا ئے گا اور فی کلسٹر 10تا30کروڑ روپئے گرانٹ حاصل ہوگا۔ریاست میں تجرباتی طور پر جاری بنگلور ضلع اور آنیکل تعلقہ کے ہار گدے میں پینے کا پانی کا مسئلہ حل کر نے اہمیت دی گئی اور بیلگاوی کے کنگراتی میں بس اسٹانڈ کی تعمیر کو اہمیت دی گئی۔

بتا یا جاتا ہے کہ ریاست کے کئی اضلاع میں اب بھی پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے جہاں ٹینکروں کے ذریعہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے ان مقا مات پر پائپ لائن کے ذریعہ گھر گھر منظم طور پر پانی فراہم کر نے میں مز کورہ اسکیم کا رول اہم ہے اسکے علاوہ سڑکوں،ڈرائینج،بس اسٹانڈ و دیگر کے لئے بھی گرانٹ استعمال کیا جا ئے گا۔اس سلسلہ میں ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس۔ایشورپا نے کہا کہ مر کزی حکومت کو پیشکش روانہ کی گئی ہے3سال میں ہر ایک ضلع میں ایک کلسٹر جدید سہو لتوں کے ساتھ قا ئم کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ اس گرانٹ کو محکمہ سیاحت،کھیل کود،کوڑا نکاسی،شہری خدمات کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے فی کلسٹر ایک اہم مسئلہ کی نشاندہی کر کے حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ یہ اسکیم ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے خواب کی اسکیم کا جدید نقشہ ہے جسے شیام پر ساد مکھر جی اربن مشن کے نام سے جاری کیا جا رہا ہے جس کے پہلے مر حلہ میں 5اضلاع کے82دیہات میں 2,432 کاموں کو شروع کیا گیا ہے۔


Share: